بی بی سی حقائق مسخ کرنے اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈے کی روش پر قائم

نفٹاک اور نیکٹا میں خالصتاً انتظامی تنظیمِ نو کو حسبِ روایت حقائق مسخ کرنے اور بے بنیاد قیاس آرائیوں کیلئے استعمال کیا


خالد محمود November 17, 2026

اسلام آباد:

برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی اردو نے صحافتی بددیانتی کی مثال قائم کردی، حقائق مسخ کرنے اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈے کی روش پر قائم ہے۔

 بی بی سی اردو نے نفٹاک اور نیکٹا میں خالصتاً انتظامی اور تکنیکی تنظیمِ نو کو حسبِ روایت حقائق مسخ کرنے اور بے بنیاد قیاس آرائیوں کیلئے استعمال کیا۔

بی بی سی اردو کی رپورٹ میں دانستہ طور پر اس بنیادی حقیقت کو پسِ پشت ڈالا گیا کہ نیکٹا اور نفٹاک دونوں ہی وفاقی وزارتِ داخلہ کے ماتحت کام کرنے والے ادارے ہیں۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اس معاملے پر واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ
یہ فیصلہ وزارت داخلہ کے اندر ہونے والی تنظیمی تبدیلیوں کا حصہ ہے جو ایک معمول کا عمل ہے اور اس کا مقصد انتظامی امور کو بہتر بنانا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر (نفٹاک) کے ماڈل کو تمام صوبوں تک وسعت دی جا چکی ہے اور یہ ملک بھر میں فعال ہے، اس تنظیمِ نو کا مقصد مختلف اداروں کے درمیان انٹیلیجنس رابطہ کاری، معلومات کے تبادلے اور ردِعمل کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

نفٹاک کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) سے الگ کرنے پر بی بی سی کی جانب سے رپورٹنگ غیر ذمہ دارانہ صحافت اور منفی پروپیگنڈے کی بدترین مثال ہے۔

بی بی سی اردو نے27 اکتوبرکوپاک افغان سرحد پرطالبان کی شرانگیزی پرپاک فوج کی کارروائی جبکہ 7 نومبر کو اوتھل ڈکیتی کیس کو منفی انداز میں پیش کیا۔

اوتھل بینک ڈکیتی کیس میں بی بی سی اردو نے پولیس کی تکنیکی اورعملی کامیابیوں کو یکسرنظراندازکرتے ہوئے غیراہم اورضمنی پہلو کو رپورٹ کا اہم موضوع بنایا۔

بی بی سی نے اپنی روش پربرقراررہتے ہوئے 27 اکتوبر کو بھی پاک افغان سرحد سے طالبان کی شرانگیزی پرپاک فوج کی کارروائی کومنفی اندازمیں پیش کیا تھا۔