گورنر راج کے بعد بنوں میں انتظامی سرگرمیوں میں تیزی

پیٹرول پمپس کی جانچ پڑتال اور اسپتالوں کا معائنہ کیا گیا، حکومتی ذرائع


خالد محمود November 17, 2026

اسلام آباد:

گورنر راج کے بعد بنوں میں انتظامی سرگرمیوں میں تیزی، عوامی سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق گورنر راج کے بعد بنوں میں پیٹرول پمپس کی جانچ پڑتال کی گئی اور اسپتالوں کا معائنہ کیا گیا۔ بنوں شہر میں صفائی مہم جاری رکھنے کے ساتھ تجاوزات کیخلاف بھی کارروائیاں کی گئیں۔

گورنر راج کے بعد بنوں میں صفائی، عوامی سہولیات کی بہتری اور نظم و نسق کی مضبوطی کیلیےعملی اقدامات جاری ہیں۔

بنوں میں نئی صوبائی حکومت کےعوامی سہولیات بہتر بنانے کے اقدامات کو شہریوں کی جانب سے بھرپورسراہا جا رہا ہے۔