اسلام آباد:
عوام کے بعد اب فسادی جتھے کے سرغنوں کے اہلخانہ نے بھی شرپسند ٹولے کی انتشار کی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔
فسادی جتھے کے سرغنہ امتیاز اسلم کے بھائی عابد اسلم نے بھی کالعدم کمیٹی سے لاتعلقی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہل خانہ نے امتیاز اسلم کو بارہا سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی ہٹ دھرمی اور منفی روش پر قائم ہے۔
بھائی عابد اسلم نے کہا کہ امتیازاسلم کے کسی بھی قول و فعل کے ہم ذمہ دار نہیں، میرے والد پاک فوج میں خدمات انجام دے چکے جبکہ چھوٹا بھائی بھی پاک فوج میں ملازمت کرتا ہے۔
عابد اسلم کا کہنا تھا کہ امتیاز اسلم کے ذاتی فیصلوں اور اقدامات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔
عوامی سطح پر مسترد کیے جانے کے بعد اہل خانہ کی جانب سے بھی لاتعلقی کا اعلان فسادی جتھے کی تنہائی کو ظاہر کرتا ہے۔