وفاقی آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم کردیا 

جسٹس حسن اظہر رضوی نے 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا


ویب ڈیسک November 17, 2026

عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سلیم شہزاد کی اپیل منظور کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم کردیا. 

جسٹس حسن اظہر رضوی نے 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا.

آئینی عدالت نے کہا کہ سلیم شہزاد کہ ڈگری سے متعلق نیب خود سپریم کورٹ میں تصدیق کرچکا ہے.  دہائیوں کے بعد بغیر نئے شواہد کے بغیر  دوبارہ تحقیقات پہلی رپورٹ کے بر خلاف ہے .

 
سلیم شہزاد کی نیب میں تقرری کے وقت کسی فریب جعل سازی،یا غلط بیانی کا الزام نہیں ہے. سلیم شہزاد کے خلاف چارج شیٹ ،الزامات،اور کاروائی کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے.