ملک بھر کےلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے34 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

نیپرا نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا


ضیغم نقوی November 17, 2026

ملک بھر کے لئےسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے34 پیسے مہنگی ہونےکا امکان ہے جب کیہ نیپرا نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

آئندہ 3 ماہ کے لیے فی یونٹ بجلی کتنی مہنگی ہوگی؟نیپرا تعین کرے گا، چیئرمین نیپرا وسیم مختار چوہدری کی زیرصدارت سماعت  ہوئی، بجلی مہنگی کرنےکےلیےڈسکوز نے نیپرا میں درخواست جمع کرائی تھی۔

بجلی صارفین سے23ارب 33کروڑروپےکی وصولی مانگی گئی ہے، یہ اضافہ کراچی سمیت ملک بھر کےلیےفی یونٹ ایک روپے 34 پیسے بنتا ہے، بجلی مہنگی کرنے کا اطلاق دسمبر 2026 سے فروری 2027 کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔

درخواست سال 2026 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں جمع کرائی گئی تھی، کیپیسٹی چارجزکی مد میں 38ارب 92کروڑ روپےوصولی کی درخواست کی گئی۔

آپریشنزاینڈ میٹیننس کی مد میں 5ارب 59کروڑ70لاکھ روپے اضافہ مانگا تھا، جولائی تاستمبر2026کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکٹرک پربھی ہوگا۔