ایمن خان اور منیب بٹ کا کراچی کو جیل کہنے پر حنا الطاف کو دوٹوک جواب

منیب بٹ نے بھی حنا الطاف کے مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اب حالات بہتر ہو رہے ہیں۔


ویب ڈیسک November 18, 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ نے اداکارہ حنا الطاف کے کراچی کو جیل قرار دینے والے بیان سے اختلاف کرتے ہوئے اپنا مؤقف پیش کر دیا۔

حال ہی میں برطانیہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دونوں فنکاروں سے حنا الطاف کے متنازع بیان سے متعلق سوال کیا گیا کیونکہ حنا الطاف نے کچھ عرصہ قبل کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے شہر کو جیل سے تشبیہ دی تھی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ایمن خان کا کہنا تھا کہ خواتین اب پہلے سے زیادہ بااختیار ہو رہی ہیں اور انہیں ذاتی طور پر کراچی میں کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا، تاہم ممکن ہے حنا الطاف کا تجربہ مختلف رہا ہو۔

Aiman Khan & Munee Butt Reply To Hina Altaf Calling Karachi Jail

منیب بٹ نے بھی حنا الطاف کے مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اب حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

دونوں فنکاروں کے بیانات پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ ایمن اور منیب کو اپنی مراعات یافتہ حیثیت کا احساس کرنا چاہیے، جبکہ دیگر نے حنا الطاف کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔

Aiman Khan & Muneeb Butt Reply To Hina Altaf Calling Karachi JailAiman Khan & Muneeb Butt Reply To Hina Altaf Calling Karachi JailAiman Khan & Muneeb Butt Reply To Hina Altaf Calling Karachi Jail