درفشاں سلیم کا شاہانہ برائیڈل لک، ریمپ واک کی ویڈیو وائرل

مداح ان کے عروسی انداز کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔


ویب ڈیسک November 18, 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے برائیڈل لک میں ریمپ واک کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

حال ہی میں درفشاں سلیم نے معروف فیشن ڈیزائنر کنول ملک کے برائیڈل فیشن شو ’زیب النساء‘ میں بطور شو اسٹاپر شرکت کی۔

اداکارہ نے شو کے دوران گہرے سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جس پر سنہری کڑھائی اور نفیس نقش و نگار بنائے گئے تھے۔

Durefishan Saleem’s Ramp Walk From Kanwal Malik Solo Bridal Show

مغلیہ دور کی شاہانہ طرزِ پوشاک سے متاثر درفشاں سلیم کے دلکش انداز اور پُراعتماد ریمپ واک نے حاضرین کی توجہ حاصل کر لی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اداکارہ کی سوشل میڈیا پر فیشن شو سے تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جہاں مداح ان کے عروسی انداز کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

Durefishan Saleem’s Ramp Walk From Kanwal Malik Solo Bridal ShowDurefishan Saleem’s Ramp Walk From Kanwal Malik Solo Bridal Show