ایران سے ایل پی جی سپلائی بحال، کراچی میں نرخ کم ہوگئے

سپلائی معطل ہونے کے باعث فی کلو ایل پی جی کی قیمت 600 روپے تک پہنچ گئی تھی


کاشف حسین November 18, 2026

کراچی:

ایران سے ایل پی جی کی سپلائی بحال ہونے سے کراچی میں نرخ کم ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں ایل پی جی کی فی کلو خوردہ قیمت 50 روپے کمی سے 450 روپے پر آگئی جبکہ مزید کمی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ایران سے سپلائی معطل ہونے کے باعث کراچی میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 600 روپے تک پہنچ گئی تھی۔