صوابی: 11 سال سے پولیس کو مطلوب قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

ڈی پی او آفس کے مطابق 03 اکتوبر 2015ء کو سید ولی شاہ سکنہ پونٹیا نے تھانہ ٹوپی میں رپورٹ درج کرائی تھی


ایکسپریس نیوز November 18, 2026
فوٹو: فائل

صوابی:

پولیس تھانہ ٹوپی نے نوجوان کے قتل میں 11 سالوں سے مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

 ڈی پی او آفس کے مطابق 03 اکتوبر 2015ء کو سید ولی شاہ سکنہ پونٹیا نے تھانہ ٹوپی میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ وہ اپنے گھر کے سامنے موجود تھا کہ اس دوران ملزمان شبیر خان اور لعل زادہ پسران خان زادہ ساکنان پونٹیانے ان پر قتل کی نیت سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں سید سلیم شاہ گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

 واقعے کی وجہ عناد پانی کے پائپ پر زبانی تکرار بتائی گئی تھی۔ ایس ایچ او تھانہ ٹوپی فواد خان نے گذشتہ روز مطلوب اشتہاری ملزم شبیر خان کو گرفتار کر لیا۔