قومی بچت کی بعض اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل

اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کے پہلے 5 منافعوں کی شرح 11.8 فیصد کر دی گئی


ارشاد انصاری November 18, 2026

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے قومی بچت نے بعض بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا ہے.

اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کے پہلے 5 منافعوں کی شرح 11.8 فیصد کردی گئی، چھٹا منافع 12.8 فیصد پربرقرار ہے جب کہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح بھی برقرار رکھی گئی ہے۔

حکام کے مطابق  نئے ریٹس کے تحت شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع میں اضافہ کیا گیا ہے، 3 ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس کی شرح 11.56 فیصد، 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس کی شرح 11.90 فیصد جب کہ ایک سال کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس کی شرح 12.14فیصد ہوگئی ہے ۔