1971ء کی جنگ میں دہشتگرد مکتی باہنی کے ہاتھوں مشرقی پاکستان میں قتل عام ایک بار پھر بے نقاب

بھارتی افواج اور مکتی باہنی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں دو سے ڈھائی لاکھ بنگالیوں کا قتل عام کیا گیا، کرنل (ر) ظفر اقبال فرخ


خالد محمود November 19, 2026

1971ء کی جنگ میں دہشت گرد مکتی باہنی کے ہاتھوں مشرقی پاکستان میں بے گناہ پاکستانیوں کا قتل عام ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔

بھارتی فوج اور اس کی پروردہ تنظیم مکتی باہنی نے مشرقی پاکستان میں محب وطن پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلی۔

1971ء کی جنگ میں حصہ لینے والے پاک فوج کے کرنل (ر) ظفر اقبال فرخ نے کہا کہ یکم مارچ کو بھارتی فوج کی تربیت یافتہ دہشت گرد تنظیم مکتی باہنی کے کارندوں نے بنگالیوں کا بے دردی سے قتل عام کیا۔

کرنل (ر) ظفر اقبال فرخ کے مطابق مکتی باہنی کے دہشت گردوں نے چن چن کر پڑھے لکھے پاکستانیوں کو قتل کیا اور ایک اجتماعی قبر بنا دی۔ کاش بہاریوں، بنگالیوں اور پاکستانیوں کی مسخ شدہ لاشیں مکتی باہنی کے مظالم کی ہولناک داستان سنا سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج اور مکتی باہنی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں دو سے ڈھائی لاکھ بنگالیوں کا قتل عام کیا گیا۔ ہم پاکستانی بنگالیوں سے بہت پیار کرتے ہیں اور ان کے بھی ہمارے بارے میں ایسے ہی جذبات ہیں۔