علی ظفر اپنی اصل عمر سے 13 سال چھوٹے نکلے، یہ کیسے ممکن ہوا؟

علی ظفر نے بتایا کہ وہ روزانہ مراقبہ اور ورزش کرتے ہیں جبکہ صحت مند خوراک اور مثبت سوچ کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔


ویب ڈیسک November 19, 2026

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک خصوصی طبی ٹیسٹ کے مطابق ان کی حیاتیاتی عمر اصل عمر سے 13 سال کم ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے بتایا کہ انہوں نے امریکا سے عمر کا اندازہ لگانے والا مخصوص ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج نے انہیں حیران کر دیا۔

گلوکار کے مطابق ٹیسٹ میں جسم کے خلیوں کی سطح پر عمر کا اندازہ لگایا گیا جو ان کی حقیقی عمر سے 13 سال کم نکلی۔

علی ظفر نے بتایا کہ وہ روزانہ مراقبہ اور ورزش کرتے ہیں جبکہ صحت مند خوراک اور مثبت سوچ کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔

Ali Zafar Reveals He Is 13 Years Younger Than  His Actual Age

ان کے مطابق ذہنی سکون اور تناؤ سے دور رہنا جسمانی صحت برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

گلوکار نے مزید بتایا کہ ایک وقت میں ان کا کولیسٹرول بڑھ گیا تھا، تاہم خوراک اور طرزِ زندگی میں تبدیلی کے بعد تقریباً 40 دن میں اس کی سطح کم ہو گئی۔