کوئٹہ؛ گیس باوزر کے ساتھ خوفناک تصادم، مسافر بس جل کر تباہ، خاتون و بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

مکران کوسٹل ہائی پر مسافر بس تربت سے کراچی جا رہی تھی، حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی


ویب ڈیسک November 19, 2026

کوئٹہ:

مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس اور باوزر میں تصادم کے بعد آگ بھڑکنے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی پر تربت سے کراچی جانے والی مسافر بس اور گیس باوٴزر کے درمیان تصادم ہوا جس کے سبب بس اور باوٴزر میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد مسافر موجود تھے، بس جلنے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایس پی اسلم بنگلزئی کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں، مسافر بس تربت سے کراچی جا رہی تھی۔