عالمی فٹبال تنظیم فیفا کی صدارت کے لیے تین امیدوار میدان میں آگئے

فیفا کے صدارتی انتخابات 18 مارچ 2027 کو مراکش کے شہر رباط میں منعقد ہوں گے


ویب ڈیسک November 19, 2026

عالمی فٹبال تنظیم فیفا کے صدارتی انتخابات کے لیے تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوگئے جن میں موجودہ صدر جیانی انفینٹینو بھی شامل ہیں جو ایک بار پھر عہدے کے لیے انتخاب لڑیں گے۔

جیانی انفینٹینو کے علاوہ فرانس کی فٹبال فیڈریشن کے صدر فلپ ڈیالو اور جاپان فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق صدر کوزو تاشیما بھی صدارتی انتخاب میں حصہ لیں گے۔

جیانی انفینٹینو 2016 سے فیفا کے صدر ہیں اور اب انہیں مزید دو امیدواروں کا سامنا کرنا ہوگا۔

فیفا کے صدارتی انتخابات 18 مارچ 2027 کو مراکش کے شہر رباط میں منعقد ہوں گے جہاں فیفا کے 77ویں کانگریس اجلاس میں نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔