راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا 316 رنز پر آؤٹ، پاکستان کو جیت کیلیے 90 رنز کا ہدف درکار

سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 316 رنز بنائے تاہم وہ پاکستان کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی


اسپورٹس ڈیسک November 20, 2026

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کے آغاز میں سری لنکن ٹیم 316 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کیلیے 90 رنز کا ہدف دے دیا۔

چوتھے روز سری لنکا نے 309 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو ہوا تو دوسرے ہی اوور میں اسیتھا فرنانڈو محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 316 رنز بنائے تاہم وہ پاکستان کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔

سری لنکا کی جانب سے ملن رتھنائیکے 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سونل دینوشا 54 اور کوشال مینڈس 53 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور محمد عباس نے نے 3، 3، رضا اللہ نے 2 جبکہ ثاقب خان اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم سری لنکا کے پہلی اننگز کے 98 رنز کے جواب میں 325 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی تاہم اسے 227 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

غازی غوری 54، اذان اویس 47، طیب عارف 46 اور رضااللہ 42 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے 5، اسیتھا فرنانڈو نے 3 جبکہ ملن رتھنائیکے اور پرباتھ جے سوریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔