لاہور ہائی کورٹ نے بیٹی سے زیادتی کرنے والے باپ کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی۔
جسٹس علی ضیا باجوہ اور جسٹس امجد پرویز پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔
سیالکوٹ پولیس نے بیٹی سے زیادتی کرنے والے سنگ دل باپ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے ملزم کو سنائی جانے والی پھانسی کی سزا برقرار رکھی۔
واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے سال 2021 میں مجرم ناظم کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔