بھارتی بولرز کو ناکوں چنے چبوانے والے گلین فلپس نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا

فلپس نے ویلنگٹن کے بیسن ریزرو میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری بناکر یہ اعزاز اپنے نام کیا


اسپورٹس ڈیسک November 20, 2026

نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز گلین فلپس نے بھارت کے خلاف کیلنڈر ایئر میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچریاں اسکور کرکے تاریخ رقم کردی۔

گلین فلپس بھارت کے خلاف یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

فلپس نے ویلنگٹن کے بیسن ریزرو میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری بناکر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

اس سے قبل انہوں نے 18 جنوری 2026 کو اندور میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں 106 رنز بنائے تھے جبکہ 30 اکتوبر کو آکلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران صرف 49 گیندوں پر 107 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تھی۔

اس طرح فلپس ایک ہی سال میں کسی ایک حریف کے خلاف تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔

اس فہرست میں ان سے پہلے بھارتی کپتان روہت شرما 2017 میں سری لنکا کے خلاف یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

فلپس نیوزی لینڈ کے پہلے بلے باز بھی بن گئے جنہوں نے کسی ایک ٹیم کے خلاف تینوں فارمیٹس میں سنچریاں اسکور کیں۔