پاکستان نے حیران تو نہیں کیا لیکن ان کی بولنگ اچھی رہی، کوشال مینڈس

ہمیں بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں کچھ ایریاز کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، کوشال مینڈس


صالح مغل November 20, 2026

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حیران تو نہیں کیا لیکن ان کی بولنگ اچھی رہی۔

راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ میچ اور سیریز میں 0-1 سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوشال مینڈس نے کہا کہ پاکستان کا دورہ بہت اچھا رہا، خوب انجوائے کیا اور بہت اچھی کرکٹ کھیلنے کو ملی۔

کوشال مینڈس نے کہا کہ پاکستان نے حیران تو نہیں کیا لیکن بولنگ اچھی کی۔ ہمارے کچھ ایریاز میں یقیناً مسائل رہے، ہمیں بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں کچھ ایریاز کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیٹنگ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے خصوصاً نئے گیند کو کھیلنے میں بھی بہتری کی ضرورت ہے۔ ہم بہتر کھیل سکتے تھے، سیریز ہارنا یقیناً اچھا نہیں لگا۔

سری لنکن کپتان نے کہا پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے، ایک ماہ یہاں رہے، کھلاڑی بھی خوش ہیں اور خواہش ہے کہ آئندہ بھی یہاں آئیں۔