سر پر صرف ایک بال، پھر بھی حجام نے گاہک کی ایسی خدمت کی کہ ویڈیو وائرل ہو گئی

حجام انتہائی سنجیدگی سے گاہک کے سر پر شیمپو اور کنڈیشنر لگاتا ہے اور اس کے بعد سر کی مالش بھی کرتا ہے۔


ویب ڈیسک November 20, 2026

چین میں ایک حجام کی دکان پر پیش آنے والے دلچسپ واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاؤ چیاؤ نامی حجام کی دکان پر ایک درمیانی عمر کا شخص بال کٹوانے پہنچا جس کے سر پر صرف ایک ہی بال موجود تھا۔

تاہم حجام نے گاہک کے بالوں کی تعداد کو نظرانداز کرتے ہوئے اس کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حجام انتہائی سنجیدگی سے گاہک کے سر پر شیمپو اور کنڈیشنر لگاتا ہے اور اس کے بعد سر کی مالش بھی کرتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حجام نے تمام مراحل اسی پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کیے جیسے وہ عام گاہکوں کے لیے کرتا ہے۔