اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور شرپسندوں عناصر کی سرکوبی کےلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ چیکنگ کے دوران پولیس افسران سے تعاون کریں، چیکنگ کے عمل کو سیف سٹی سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔