پشاور:
خیبرپختونخوا میں گورنرراج کے نفاذ کے بعد انتظامیہ متحرک ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا کے تحت نئی صوبائی حکومت کی ہدایات پر پشاور کے علاقے ڈبگری میں ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی ادویات کے گودام کو سیل کر دیا ۔
خیبرپختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پشاور کےعلاقے ڈبگری میں زائد المیعاد ادویات کی دوبارہ پیکنگ اور فروخت کا غیر قانونی دھندہ بند کرا دیا ۔ کارروائی کے دوران ادویات کے نمونے قبضے میں لے کر گودام کو سیل کر دیا گیا جبکہ ملوث افراد بھی گرفتار ہیں ۔
ذرائع کے مطابق نئی صوبائی حکومت کی ہدایات پر شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔