کوئٹہ:
بلوچستان کےنوجوانوں کوروزگار کی فراہمی کیلیےوفاقی حکومت اورعسکری قیادت کی کاوشیں جاری ہیں، جہاں وفاقی محکموں میں بھرتیوں کاعمل شروع ہوگیا ہے۔
صوبے کے نوجوانوں نےروزگارکی فراہمی کیلیے وفاقی حکومت اورعسکری قیادت کی کاوشوں کواحسن اقدام قرار دیا ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے وفاقی محکموں میں بھرتیوں کا عمل شروع ہونے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ بلوچستان اورعسکری قیادت کی کوششوں سے بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق مل رہے ہیں ۔
بلوچ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وفاقی محکموں میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا خوش آئند اقدام ہے ۔ امید ہے وفاقی محکموں کی نئی آسامیوں میں بلوچستان کےنوجوانوں کو بھی ان کا جائزحق اورمناسب نمائندگی ملےگی ۔
نوجوان نے کہا کہ ماضی میں وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کے اضلاع کو نظرانداز کیا جاتا تھا،اب نوجوانوں میں امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے ۔
بلوچستان کے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں وفاقی ملازمتوں کےمواقع فراہم کرنے پر وفاقی وصوبائی حکومتوں اورعسکری قیادت کا شکریہ اداکیا ہے۔