ایس آئی ایف سی کے فارماسیوٹیکل میں خودکفالت اور برآمدات کیلیے مؤثر اقدامات

ایس آئی ایف سی ویکسین کی مقامی تیاری میں خودکفالت اور فارماسیوٹیکل شعبہ کی برآمدات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے


خالد محمود November 21, 2026

ایس آئی ایف سی کے تحت فارماسیوٹیکل کے شعبے میں خودکفالت اور برآمدات کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 وفاقی وزیرِصحت مصطفیٰ کمال اورنیشنل کوآرڈینیٹرکی زیرِصدارت ایس آئی ایف سی میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے شعبۂ صحت اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی بہتری اوراستحکام کے لیے اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں مقامی سطح پرویکسین کی تیاری کے لیے مؤثرلائحہ عمل اورمستحق مریضوں کے خصوصی علاج کی شفاف منظوری کے طریقۂ کارپرغورکیا گیا۔ اجلاس میں ادویات کی قیمتوں کے تعین اور فارماسیوٹیکل برآمدات کے فروغ کے لیے فارما ایکسپورٹ کونسل کے قیام پر بھی گفتگو ہوئی۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) ویکسین کی مقامی تیاری میں خودکفالت حاصل کرنے اور پاکستانی فارماسیوٹیکل  شعبہ کی عالمی برآمدات کے فروغ  کے لیے پرعزم ہے۔