ایف سی کے زیرِانتظام جنوبی وزیرستان میں کھلی کچہری اورگرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا۔
سرویکئی میں ایف سی کے بریگیڈ کمانڈراوراسسٹنٹ کمشنرکی زیرنگرانی کھلی کچہری کا انعقاد ہوا۔ اس کے علاوہ جنڈولہ میں ایف سی کے مقامی ونگ کمانڈرنے اے آرڈی سی ممبراورقبائلی عمائدین کےساتھ گرینڈجرگہ منعقد کیا۔
جرگے کے دوران علاقے میں جاری سیکیورٹی آپریشنز،امن واستحکام اورباہمی تعاون کے فروغ پرتفصیلی گفتگوکی گئی۔ جرگے کے شرکا نےعلاقےمیں پائیدارامن ،دہشتگردی خاتمےاورمعمولاتِ زندگی کی بہتری کیلئے مشترکہ کوششوں پرزوردیا۔
شرکا نے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے ایف سی کے جاری اقدامات میں اپنے مکمل تعاون اورحمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔