اسلام آباد:
ملک بھرکے شہریوں نے نئے انتظامی یونٹس کوبہتر گورننس کیلئے ضروری قراردے دیا۔
ملک میں چھوٹے صوبوں اورنئے انتظامی یونٹس کے حق میں تمام طبقات کی طرف سے حمایت سامنے آ رہی ہے۔
لیہ، بہاولنگر، لاہور، ملتان، کوئٹہ، بنوں کے شہریوں نےاپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے انتظامی یونٹس سے انتظامیہ کیلئے امن و امان برقرار رکھنا بہت آسان ہوجائے گا۔
شہریوں نے کہا کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل سے عوام کی اداروں تک رسائی آسان ہوجائے گی، پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بہت پہلے ہی نئے انتظامی یونٹس بن جانے چاہئے تھے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک کی بڑھتی آبادی کے پیش نظرنئے صوبوں کا قیام انتہائی ضروری ہوچکا ہے، بلوچستان رقبے کے لحاظ سے بہت بڑا صوبہ ہے، عوامی سہولیات کی دہلیز پر فراہمی کیلئے چھوٹے یونٹس بنانا ناگزیر ہے۔