ایس آئی ایف سی کے تحت فارماسیوٹیکل کے شعبے میں خودکفالت اور برآمدات کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیرِصحت مصطفیٰ کمال اورنیشنل کوآرڈینیٹرکی زیرِصدارت ایس آئی ایف سی میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے شعبۂ صحت اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی بہتری اوراستحکام کے لیے اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں مقامی سطح پرویکسین کی تیاری کے لیے مؤثرلائحہ عمل اورمستحق مریضوں کے خصوصی علاج کی شفاف منظوری کے طریقۂ کارپرغورکیا گیا۔ اجلاس میں ادویات کی قیمتوں کے تعین اور فارماسیوٹیکل برآمدات کے فروغ کے لیے فارما ایکسپورٹ کونسل کے قیام پر بھی گفتگو ہوئی۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) ویکسین کی مقامی تیاری میں خودکفالت حاصل کرنے اور پاکستانی فارماسیوٹیکل شعبہ کی عالمی برآمدات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔