آزاد کشمیر حکومت کے 100 روزہ ترقیاتی پلان کا شہریوں کی جانب سے خیرمقدم

ترقیاتی منصوبوں سے آزاد کشمیر کا بنیادی ڈھانچہ بہتر ہوگا اور سڑکوں کے معیار میں بھی بہتری آئے گی، شہری


ویب ڈیسک November 21, 2026

مظفرآباد:

آزاد جموں و کشمیر حکومت کے 100 روزہ ترقیاتی پلان کے تحت بڑے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کو شہریوں نے خوش آئند اور عوامی فلاح کے لیے اہم اقدام قرار دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سو روزہ پلان میں شامل ترقیاتی منصوبوں سے آزاد کشمیر کا بنیادی ڈھانچہ بہتر ہوگا جبکہ سڑکوں کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی خوشحالی، استحکام اور تحفظ سے پاکستان کی مجموعی ترقی کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سو روزہ ترقیاتی پلان کے تحت اعلان کردہ منصوبوں پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

شہریوں کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے مقامی نوجوانوں اور بے روزگار افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔