ڈنمارک نے روسی دفاعی اہلکار کو یوکراینی ریپر کو قتل کرنے کی ناکام سازش پر ملک بدر کر دیا

فنکار کو نشانہ بنانے کی سازش کے حوالے سے تحقیقات میں روسی سفارتی اہلکار کے مبینہ کردار پر تشویش ظاہر کی گئی


ویب ڈیسک November 21, 2026

ڈنمارک نے یوکرین کے ایک معروف ریپر کو قتل کرنے کی مبینہ ناکام سازش کے معاملے میں روسی سفارت خانے سے وابستہ دفاعی اہلکار کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔

اس اقدام کے بعد ڈنمارک اور روس کے درمیان سفارتی کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ڈنمارک حکام کے مطابق، یوکرینی فنکار کو نشانہ بنانے کی سازش کے حوالے سے تحقیقات میں روسی سفارتی اہلکار کے مبینہ کردار پر تشویش ظاہر کی گئی، جس کے بعد اسے ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈنمارک نے یوکرینی نژاد امریکی ریپر کیوسٹونر کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کے معاملے پر روسی سفارت خانے کے دفاعی اہلکار کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈنمارک حکام نے روسی سفارت کار کو سات روز کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے، جبکہ ماسکو نے اس سازش میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کردیے ہیں۔