یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ نے لگاتار 52 گھنٹے کھیل کر جی ٹی اے 6 کی مرکزی کہانی ختم کر ڈالی

مسلسل دو دن سے زیادہ جاگنے کے باعث یوٹیوبر شدید تھکن کا شکار نظر آئے اور کئی مرتبہ نیند کی کمی کا اعتراف بھی کیا۔


ویب ڈیسک November 21, 2026

دنیا کے معروف امریکی یوٹیوبر اور اسٹریمر آئی شو اسپیڈ نے مسلسل 52 گھنٹے سے زائد جاگ کر مقبول ویڈیو گیم جی ٹی اے 6 کی کہانی مکمل کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی شو اسپیڈ نے گیم کی ریلیز کے موقع پر لائیو اسٹریمنگ شروع کی اور تقریباً 52 گھنٹے 30 منٹ تک بغیر سوئے گیم کھیلتے رہے۔

یوٹیوبر نے پہلے 40 گھنٹوں میں ہی گیم کی 80 فیصد سے زائد مرکزی کہانی مکمل کر لی تھی جبکہ ہزاروں مداح ان کی طویل لائیو اسٹریمنگ دیکھتے رہے۔

مسلسل دو دن سے زیادہ جاگنے کے باعث یوٹیوبر شدید تھکن کا شکار نظر آئے اور کئی مرتبہ نیند کی کمی کا اعتراف بھی کیا۔ تاہم گیم مکمل کرنے کے بعد خوشی منانے کے بجائے وہ کہانی کے اختتام سے مایوس دکھائی دیے اور جذباتی ہو کر رونے لگے۔

رپورٹ کے مطابق آئی شو اسپیڈ جی ٹی اے 6 مکمل کرنے والے پہلے اسٹریمر نہیں تھے۔