رنبیر کپور نے اداکاری کے بعد ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا

انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے اپنے تمام زیرِ تکمیل اداکاری کے منصوبے مکمل کریں گے جبکہ بطور ہدایتکار اپنی پہلی فلم میں خود اداکاری نہیں کریں گے۔


ویب ڈیسک November 21, 2026

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے اپنی پہلی فلم کی تیاری شروع کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ آئندہ 2 سے 3 سال کے دوران بطور ہدایتکار اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ چند ماہ سے اپنی فلم کا اسکرپٹ لکھ رہے ہیں، جو ان کے لیے مشکل لیکن دلچسپ تجربہ ثابت ہو رہا ہے۔

رنبیر کپور کے مطابق وہ ایک ایسی ڈرامہ فلم بنانا چاہتے ہیں جو ناظرین کے دلوں پر خوشگوار اثر چھوڑے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے اپنے تمام زیرِ تکمیل اداکاری کے منصوبے مکمل کریں گے جبکہ بطور ہدایتکار اپنی پہلی فلم میں خود اداکاری نہیں کریں گے۔