لاہور: مبینہ طور پر نوڈلز کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک

والدین نے نوڈلز کھانے کو بچیوں کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ قرار دیا، اصل وجہ کی تصدیق طبی تحقیقات سے ہونا باقی ہے


سید مشرف شاہ November 21, 2026

لاہور فیروز والا میں مبینہ طور پر نوڈلز کھانے سے دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں جب کہ ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

فیروز والا کے علاقے میں نوڈلز کھانے کے بعد تین بچیوں کی طبیعت خراب ہوئی،  تینوں بچیوں کو اسپتال داخل کروایا گیا۔

ورثا  نے کہا کہ  نوڈلز کھانے کے بعد تینوں بچیوں کی حالت بگڑی، متاثرہ بچیوں میں ایشال فاطمہ، جنت اور ماہین شامل ہیں، 
ہسپتال میں زیر علاج ایشال فاطمہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، دو بچیاں ماہین اور جنت جان کی بازی ہار گئیں۔

 
والدین نے نوڈلز کھانے کو بچیوں کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ قرار دیا ہے، تاہم واقعے کی اصل وجہ کی تصدیق طبی تحقیقات سے ہونا باقی ہے، پولیس  اور دیگر محکمے تحقیقات میں مصروف  ہیں، اصل حقائق میڈیکل رپورٹ میں سامنے ائیں گی، پولیس  نے 2 افراد کو حراست میں لے لیا مزید تفتیش جاری ہے۔