انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے پراسکیوشن سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
عدالت نے کہا کہ مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا تو ضمانت کا فیصلہ کردیا جائے گا، عدالت نے پراسکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا، عدالت نے ضمانت کو انتظار میں رکھ لیا۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی، ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے، تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمے درج کررکھا ہے۔