سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر پراسکیوشن سے مقدمے کا ریکارڈ طلب

عدالت  نے کہا کہ مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا تو ضمانت کا فیصلہ کردیا جائے گا


محمد ہارون November 21, 2026

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، سابق صوبائی  وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے پراسکیوشن سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

عدالت  نے کہا کہ مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا تو ضمانت کا فیصلہ کردیا جائے گا، عدالت نے پراسکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا، عدالت نے ضمانت کو انتظار میں رکھ لیا۔

اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی، ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے، تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمے درج کررکھا ہے۔