آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ریکارڈ ساز ہدف عبور کرتے ہوئے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو انگلینڈ نے میلبرن کے میدان میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا۔
انگلش کپتان ہیری بروک کی 28 گیندوں پر جارحانہ 65 رنز کی اننگز کی بدولت انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نکھل چوہدری اور جیک ایڈورڈز 2،2 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں بولرز رہے۔
آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ریکارڈ ساز ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔
نکھل چوہدری 38 گیندوں پر 66، سیم ہارپر 15 گیندوں پر 32 اور جیک ایڈورڈز 11 گیندوں پر ناقابل شکست 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس 2 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی فتح حاصل ہوگئی ہے۔