اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی موٹرولا نے اینڈرائیڈ 17 اپ ڈیٹ حاصل کرنے والے اسمارٹ فونز کی فہرست میں توسیع کرتے ہوئے مزید کئی ماڈلز کو شامل کرلیا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ جی ایس ایم ارینا کے مطابق موٹرولا نے رواں سال اگست میں ابتدائی فہرست جاری کی تھی لیکن اس میں کئی عالمی اور امریکی مارکیٹ میں دستیاب اسمارٹ فونز شامل نہیں تھے۔ اب کمپنی نے برازیل میں اپنی ویب سائٹ کے ذریعے اپ ڈیٹ کی اہل ڈیوائسز کی زیادہ جامع فہرست جاری کردی ہے۔
نئی فہرست میں کمپنی کے Razr ، Edge اور Moto سیریز کے متعدد اسمارٹ فونز شامل ہیں۔
فہرست میں شامل نئے ماڈلز کے نمایاں ناموں میں Motorola Razr 50، Motorola Razr 60 (Razr 2025)، Motorola Razr 60 Ultra (Razr Ultra 2025)، Motorola Edge 50 Neo، Motorola Edge 50 ، Fusion، Motorola Edge 50 Pro، Motorola Edge 50 Ultra، Motorola Edge 60 Neo، Motorola Moto G75 اور Motorola Moto G65 شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نئی فہرست میں فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کے علاوہ مڈ رینج اور پریمیم کیٹیگری کے کئی فونز بھی شامل کیے گئے ہیں۔
موٹرولا نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اینڈرائیڈ 17 کی اپ ڈیٹ مزید اہل اسمارٹ فونز کے لیے مرحلہ وار جاری کی جا رہی ہے۔
تاہم، فہرست میں کسی فون کا نام شامل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ اسے فوری طور پر اپ ڈیٹ مل جائے گی، کیونکہ اپ ڈیٹ کی دستیابی خطے اور ڈیوائس کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔