فورسز کا میرعلی میں کامیاب آپریشن، ،فتنہ الخوارج کا چھپایا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

فتنہ الخوارج نے حیدر خیل میں ایک خالی رہائشی مکان میں بھاری اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد چھپا رکھا تھا


خالد محمود November 22, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کامیابی سے جاری ہے جب کہ میرعلی کے علاقہ حیدر خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،فتنہ الخوارج کا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فتنہ الخوارج نے حیدر خیل میں ایک خالی رہائشی مکان میں بھاری اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد چھپا رکھا تھا،  مکان کی کھدائی کے دوران اینٹی ایئرکرافٹ گن،ہیوی مشین گن اور آر پی جی سیون سمیت بھاری ہتھیار برآمد ہوئے ہیں، برآمد سامان میں آر پی جی سیون راؤنڈز، کواڈ کاپٹر ڈراپ کٹس، یو بی جی ایل راؤنڈز اور ڈیٹونیٹنگ کورڈز بھی شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق رہائشی آبادی میں بارودی مواد چھپانا دہشتگردوں کی خطرناک روش ہے جو معصوم شہریوں کی جانوں کے لیے بڑا خطرہ ہے، جدید اسلحہ اور کواڈ کاپٹر ڈراپ کٹ کی برآمدگی دہشتگردوں کے بیرونی روابط اور سپلائی چین کی نشاندہی کرتی ہے، چند روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے میرعلی میں ایک گھر کے اندر  فتنہ الخوارج کی بارودی مواد تیار کرنے کی لیب پکڑی تھی۔

علماء و مشائخ کے مطابق رہائشی علاقوں میں بارودی ذخائر چھپانا، مساجد کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنا اور معصوم شہریوں کو خوفزدہ کرنے والے خوارج انسانیت کے دشمن ہیں۔ ان فتنہ پرور خوارج کا دینِ اسلام سے کوئی واسطہ نہیں، سیکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔