چونیاں میں افسوسناک واقعہ: فصل میں داخل ہونے پر بھینس کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں

چونیاں کے علاقے کوٹ گاما میں راستے سے گزرتے ہوئے ایک بھینس مبینہ طور پر محمد خوشی کی فصل میں داخل ہوگئی


ویب ڈیسک November 22, 2026

پنجاب کے شہر چونیاں میں انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والا افسوسناک واقعہ پیش آیاجہاں مبینہ طور پر فصل میں داخل ہونے پر ایک بے زبان بھینس کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق چونیاں کے علاقے کوٹ گاما میں راستے سے گزرتے ہوئے ایک بھینس مبینہ طور پر محمد خوشی کی فصل میں داخل ہوگئی، جس پر بھینس کے مالک محمد طارق نے الزام عائد کیا ہے کہ بااثر افراد نے طیش میں آکر بے زبان جانور پر تشدد کیا اور اس کی ٹانگیں کاٹ دیں۔

افسوسناک واقعے پر اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور ڈی پی او قصور سے شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔