راولپنڈی؛ مزدا اور شہزور پک اَپ میں تصادم، دو افراد جاں بحق

حادثہ شہزور ڈرائیور کی دورانِ ڈرائیونگ سڑک سے توجہ ہٹنے کے باعث پیش آیا


صالح مغل November 23, 2026

راولپنڈی:

فتح جنگ کے قریب مزدا اور شہزور پک اَپ میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ شہزور ڈرائیور کی دورانِ ڈرائیونگ سڑک سے توجہ ہٹنے کے باعث پیش آیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکواٹرز فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔