’درِ نجات‘ کے امان گجر سے مداح خوفزدہ، شہریار منور کا دلچسپ ردعمل وائرل

اداکار نے ایک اور ردعمل میں کہا کہ امان گجر جیسے شکاری ذہنیت رکھنے والے لوگ ہمارے معاشرے میں موجود ہوتے ہیں اور اکثر پہچانے نہیں جاتے۔


ویب ڈیسک November 23, 2026

پاکستانی اداکار شہریار منور نے مقبول ڈرامے ’درِ نجات‘ میں اپنے کردار امان گجر پر مداحوں کے منفی اور مثبت تبصروں کا دلچسپ جواب دے دیا۔

نجی ٹی وی کے ڈرامے ’درِ نجات‘ کی حالیہ اقساط میں شہریار منور فلیش بیک مناظر میں ابوبکر کے والد اور خوش بخت کے شوہر امان گجر کے کردار میں نظر آئے ہیں۔

ڈرامے میں ان کے کردار کے رویے اور خواتین کو دیکھنے کے انداز پر سوشل میڈیا صارفین مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔

Sheheryar Munawar Reacts to Public Reviews for Aman Gujjar

ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ ابوبکر کے والد جس انداز سے دیکھ رہے ہیں، اسکرین کے دوسری جانب بیٹھ کر بھی ہراسانی محسوس ہو رہی ہے۔

Sheheryar Munawar Reacts to Public Reviews for Aman Gujjar

اس تبصرے پر شہریار منور نے جواب دیا کہ ’مجھے یہی کردار ادا کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی، میں اسے تعریف سمجھوں گا۔‘

اداکار نے ایک اور ردعمل میں کہا کہ امان گجر جیسے شکاری ذہنیت رکھنے والے لوگ ہمارے معاشرے میں موجود ہوتے ہیں اور اکثر پہچانے نہیں جاتے۔

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں سے بہتر رابطہ رکھیں تاکہ انہیں ایسے افراد سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Sheheryar Munawar Reacts to Public Reviews for Aman Gujjar