اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی لگانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانے کی مہلت دے دی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے وکیل غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شمسہ کیانی اور خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔