پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے پرانا نام بحال کر دیا گیا

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جا رہا ہے


ویب ڈیسک November 23, 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اعلان کیا ہے کہ پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے دوبارہ  پرانا نام ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم بحال کردیا گیا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت 13 سالہ دور میں صوبے میں ایک بھی نیا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر نہیں کرسکی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، تاہم اس صلاحیت کو آگے بڑھانے کے لیے کھیلوں کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔