یمن میں سعودی فضائی حملہ، حوثی میڈیا کا 25 افراد کے جاں بحق یا لاپتا ہونے کا دعویٰ

سعودی طیاروں کی مسلسل پروازوں کے باعث امدادی کارروائیوں اور لاپتا افراد کی تلاش میں مشکلات پیش آرہی ہیں


ویب ڈیسک November 24, 2026

یمن کے جنوب مغربی علاقے میں سعودی طیاروں کی جانب سے بسوں اور ٹرکوں کو نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق یا لاپتا ہوگئے، جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حوثیوں سے وابستہ خبر رساں ایجنسی ’سبا‘ نے بتایا ہے کہ صوبہ لحج کی وادی مبق میں سعودی طیاروں نے مسافر بسوں اور ٹرکوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔

حوثی میڈیا کے مطابق حملے میں جاں بحق یا لاپتا ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 25 ہوگئی ہے، جبکہ 6 افراد زخمی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں سعودی طیاروں کی مسلسل پروازوں کے باعث امدادی کارروائیوں اور لاپتا افراد کی تلاش میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔