پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان سر جھکانے کو تیار نہیں، ہم کھڑے ہیں، ہم نے اس ملک کو حق اور قانون کو بحال کروانا ہے، آپ اس قوم کو برباد کرنے والے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں آل پارٹیز کانفرنس میں محمود خان اچکزئی، چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر، سلمان اکرم راجا اور راجا ناصر عباس نے شرکت کی، معروف صحافی حامد میر، سینیٹر بیرسٹر علی ظفر بھی اے پی سی میں شریک ہوئے۔
اے پی سی سے سلمان اکرم راجہ نے گفتگو میں کہا کہ عمران خان نے آخری میٹنگ میں کہا کہ اچکزی اور علامہ صاحب آپ کے لیڈر ہیں، یہ بکنے نہیں، حامد خان صاحب ہمشہ اپنے وکلاء کے ساتھ رہے آپکو سلام پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج اس تقریب کے موقع پر جو بربریت نظر آئی ہے، مولانا کو نظر بند کر کے وکلاء کو للکارا ہے، وہ ہائیکورٹ کے مہمان تھے، یہ ریاست برداشت نہیں کر رہی کہ آئین اور قانون کی بات ہو سکے، فوجی عدالتوں کے ذریعے سولین افراد کا ٹرائل عدالتوں نے درست قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اج عمران خان کے خلاف غیر آئینی فیصلے ہوئے ہیں، 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت عمران خان اور بشری بی بی کا ٹرائل بند کمروں میں ہوا، اج سب لوگوں کو کہتا ہوں ہم سب غلام ہیں اپ جانتے ہیں قوم نے ووٹ عمران خان کو دیا تھا۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ریٹرینگ افسران کے ساتھ کیا کیا ہوا، ہمیں ہماری محصوص نسشست نہیں دی گئی، ترمیم کے لے لوگوں کو اغوا کیا گیا، اپ لوگوں کو کہا جارہا ہے 28 ویں ترمیم کی جا رہی ہے، اپ ریفرینڈیم کی باتیں کر رہے ہیں، ایک مشرف بھی لایا تھا، یہ پاکستان کو دھکیل رہے ہیں تباہی کی طرف، عمران خان جیل میں ہیں، لوگ موقع پرستی کہ ساسیت کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان سر جھکانے کو تیار نہیں، ہم کھڑے ہیں، ہم نے اس ملک کو حق اور قانون کو بحال کروانا ہے، آپ اس قوم کو برباد کرنے والے ہیں، ہم نے اس قوم کو بتانا کہ ہم نے حق کو دیکھانا ہے، بلاول کہہ رہا ہے کہ عمران خان سیاسی قیدی ہے ایسی باتیں نہ کریں ترمیم ان لوگوں نے کروائی ہم ساتھ نہیں دینگے۔