آسٹریلیا: بلے باز انوکھے انداز میں ہِٹ وکٹ، ویڈیو وائرل

گروئن پر گیند لگنے کے سبب بلے باز کے ہاتھ سے بلا چھوٹ کر سیدھا وکٹوں سے جا ٹکرایا


ویب ڈیسک November 24, 2026

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے پہلے ٹی 20 گولڈ کلیش ٹورنامنٹ کے دوران سابق رگبی اسٹار جوناتھن تھرسٹن کے آؤٹ ہونے کا عجیب انداز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا گیا۔ گیند ان کی گروئن پر لگی تو ان کے ہاتھ سے بلا چھوٹ کر سیدھا وکٹوں سے جا ٹکرایا۔

43 سالہ جوناتھن تھرسٹن ٹیم فُٹی کی جانب سے بیٹنگ کر رہے تھے۔ وہ 29 رنز بنا چکے تھے اور ٹیم کو کامیابی کے لیے آخری تین گیندوں پر صرف دو رنز درکار تھے۔

اس موقع پر فاسٹ بولر جیمز پیٹنسن کی گیند تھرسٹن کے گروئن پر لگی۔ اچانک ردعمل میں ان کا بلا ہاتھ سے چھوٹ کر وکٹوں سے جا ٹکرایا اور وہ ہٹ وکٹ آؤٹ ہوگئے۔

اس غیر معمولی انداز میں وکٹ گرنے کے واقعے نے میدان میں موجود شائقین کو حیران کردیا۔

واضح رہے کہ جیمز پیٹنسن کو سات سال قبل ہم جنس پرست افراد کے خلاف گفتگو کرنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔