اسلام آباد:
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تاریخی خلائی مشن میں شینزو 24 کی لانچنگ سے قبل منعقد کی جانے والی خصوصی تقریب کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر دی۔
چین سے پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کے تاریخی خلائی مشن کی براہ راست نشریات کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور چین میں پاکستانی سفیر بھی لانچنگ سائٹ پر موجود رہے، جہاں دونوں نے قومی پرچم لہرا کر ملک کے پہلے خلا باز اور سپارکو کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر پاکستان کے تاریخی خلائی مشن پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے محمد ذیشان علی اور سپارکو کی ٹیم کو مبارکباد دی گئی۔ چین میں لانچنگ سائٹ پر پاکستانی پرچم کی موجودگی نے اس تاریخی موقع پر قومی جوش و جذبے کی عکاسی کی۔