کرسٹیانو رونالڈو 1000 گولز کے تاریخی سنگ میل سے صرف 13 گول دور

رونالڈو کا ایک گول وی اے آر ریویو کے بعد مسترد کردیا گیا


اسپورٹس ڈیسک November 25, 2026

کرسٹیانو رونالڈو نے اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ میں النصر کی جانب سے گول اسکور کرکے اپنے کیریئر کے مجموعی گولز کی تعداد 987 کرلی۔

تفصیلات کے مطابق النصر نے ریاض کے الاوّل پارک میں کھیلے گئے میچ میں السد کو 1-2 سے شکست دی۔

رونالڈو نے 13ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی تاہم السد کے محمد وعد نے آٹھ منٹ بعد مقابلہ برابر کردیا۔

رونالڈو کا ایک اور گول وی اے آر ریویو کے بعد مسترد کردیا گیا جبکہ محمد وعد کو مخالف کھلاڑی پر تھوکنے کے باعث ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔

دوسرے ہاف میں ژواؤ فیلکس نے شاندار بائی سائیکل کک کے ذریعے فیصلہ کن گول کرکے النصر کو فتح دلادی۔

کرسٹیانو رونالڈو اب 1000 گولز کے تاریخی سنگ میل سے صرف 13 گول دور رہ گئے ہیں۔