جوڈ بیلنگھم کا شاندار گول، رافیل نڈال اور ان کے ننھے بیٹے کا حیران کن رد عمل وائرل

بینچ سے آنے والے بیلنگھم نے میدان میں اترنے کے صرف 15 منٹ بعد شاندار گول اسکور کیا


اسپورٹس ڈیسک November 25, 2026

ریال میڈرڈ نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے مقابلے میں پی ایس وی آئندھوون کو 1-5 سے شکست دے دی۔

میچ کا سب سے یادگار لمحہ انگلش مڈفیلڈر جوڈ بیلنگھم کا ناقابلِ یقین گول رہا جسے دیکھ کر سابق عالمی نمبر ایک ٹینس لیجنڈ رافیل نڈال اور ان کے ننھے بیٹے کا حیران کن رد عمل سامنے آیا۔

سینٹیاگو برنابیو میں کھیلے گئے میچ میں بینچ سے آنے والے بیلنگھم نے میدان میں اترنے کے صرف 15 منٹ بعد شاندار گول اسکور کیا۔

انہوں نے پنالٹی ایریا کے باہر ملنے والی گیند کو پاؤں پر دو مرتبہ اچھالنے کے بعد وہیں سے زبردست ہٹ لگائی جو سیدھی جال میں جا پہنچی۔

بیلنگھم کے اس شاندار گول پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے ساتھ ٹینس لیجنڈ رافیل نڈال اور ریال میڈرڈ کے حکام بھی حیران رہ گئے۔