سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کی سنی دیول کے بیٹے سے شادی؟ وائرل خبروں کی سچائی جانیں

کہ اس سے قبل سارہ ٹنڈولکر اور بھارتی کرکٹر شبمن گل کی شادی سے متعلق افواہیں بھی گردش کرتی رہی ہیں۔


ویب ڈیسک November 25, 2026

بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر اور بالی ووڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے راج ویر دیول کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ کے قریبی ذرائع نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ سارہ اور راج ویر کی آج تک ایک دوسرے سے ملاقات بھی نہیں ہوئی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سارہ سنگل ہیں اور فی الحال اپنی پیشہ ورانہ زندگی پر توجہ دے رہی ہیں، تاہم انہوں نے خود ان افواہوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

سارہ نے ماضی میں اپنے بھائی ارجن ٹنڈولکر کی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس تقریب نے انہیں اپنی مستقبل کی شادی کی تیاریوں اور پسند ناپسند کو سمجھنے کا موقع دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سارہ ٹنڈولکر اور بھارتی کرکٹر شبمن گل کی شادی سے متعلق افواہیں بھی گردش کرتی رہی ہیں۔