وزیراعظم اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات آج ہوگی، پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق اہم اعلان متوقع

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے


نعیم اصغر November 26, 2026

اسلام آباد:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور لیوی کے خاتمے کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن آج ملاقات کریں گے۔

ملاقات آج سہ پہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امیر لیاقت بلوچ اور پیٹرولیم لیوی پر کام کرنے والی ٹیم کے ارکان شامل ہوں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور کابینہ کے دیگر ارکان شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات کے باعث ملک میں اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی ہوگئی ہے۔

ملک میں اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 314 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 348 روپے پر آ چکی ہے۔