عراق میں داعش کی رکنیت ثابت ہونے پر 8 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید کی سزا

غیر ملکی جنگجوؤں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا معاملہ ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے


ویب ڈیسک November 26, 2026

عراق کی عدالت نے شدت پسند تنظیم داعش (ISIS) سے تعلق اور اس کی رکنیت کے الزام میں 8 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افراد ان فرانسیسی شہریوں میں شامل ہیں جنہیں شام سے گرفتار کرکے عراق منتقل کیا گیا تھا۔ عراقی حکام نے ان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت مقدمات چلائے۔

عدالتی کارروائی کے دوران ملزمان پر داعش میں شمولیت اور تنظیم سے وابستگی کے الزامات عائد کیے گئے۔ عدالت نے شواہد اور مقدمے کی سماعت کے بعد آٹھ افراد کو عمر قید کی سزا سنائی۔

اس فیصلے کے بعد عراق میں داعش سے وابستہ غیر ملکی جنگجوؤں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا معاملہ ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔